حیدرآباد میں ہولی کی رنگا رنگ تقریبات، خوشیوں اور مذہبی عقیدت کا اظہار
حیرر آباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ہندو برادری کی جانب سے قدیم تہوار ہولی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔
ہندو برادری کی جانب سے ہولی کی شہر کے مختلف مقامات پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تہوار کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر خوشیوں کا اظہار کیا، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے ہولی کے موقع پر خوب رنگ کھیل کر خوشیاں بانٹیں۔
شہر کے مختلف مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا، گھروں اور کمیونٹی ہالز میں روایتی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ برادری کے افراد نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔