مشرق وسطیٰ کی صورتحال: پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ کی صورتحال پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں اضافہ ہوگیا۔

پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا، یومیہ اوورفلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی، سی اے اے کو اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافے سے یومیہ 6 لاکھ ڈالرسے زائد کی آمدنی ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے قبل عام دونوں میں پاکستان فضائی حدود سے 500 پروازوں یومیہ گزرتی تھیں، اوور فلاںگ کرنے والی پروازوں میں اضافے سے یومیہ آمدنی میں تقریب ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اوورفلائنگ وہ پروازیں کہلاتی ہیں جن کی منزل کسی اور ملک کا ہوائی اڈا ہوتا ہے مگر وہ اپنے مقررہ ایئرپورٹ تک رسائی کے لئے کسی دوسرے ملک کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر کچھ مزید ایئرلائنز نے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی ہے، اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافے سے سول ایوی ایشن کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے، اوور فلائنگ کرنے والی پروازیں سی اے اے کو ڈالرز میں ادائیگی کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں