ٹی 20 ورلڈ کپ: دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کا انگلینڈ کو 254 رنز کا ہدف
ممبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دے دیا۔
ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر سوریا کمار یادیو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکتوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز بناکر نمایاں رہے، شیوم دوبے نے 43 ، ایشان کشن نے39، سوریا کمار یادیو نے 11ا ور ابھیشیک شرما نے 9رنزبنائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس میچ میں فن ایلن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کے ایک میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے چکی ہے، جس کے باعث موجودہ مقابلہ شائقین کرکٹ کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔