امریکا و اسرائیل نے ایران میں 13 طبی مراکز کو نشانہ بنایا، اقوام متحدہ
نیویارک: (دنیا نیوز) ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے جنگ کے دوران ایران میں 13 طبی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ تمام فریقین کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے پر زور دیتے ہیں، متاثرہ ممالک میں اقوام متحدہ کا ادارہ ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اس وقت جنگ کی صورتحال خطرناک ہے، دنیا میں عالمی توانائی کا بحران پریشان کن ہے، خطے میں اشیائے خورد ونوش کی نقل و حرکت پر توجہ کی ضرورت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دہائیوں بعد جوہری ہتھیار کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ اس وقت سب سے زیادہ ہے۔