جنگی صورتحال: توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ سطح کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف اعلیٰ سطح کابینہ کمیٹی کی سفارشات پر فیصلے کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ کے بجائے ہفتہ وار کرنے کی تجویز بھی ہے، صنعتوں کو گیس کی فراہمی جاری رکھنی ہے یا نہیں؟ فیصلہ بھی آج متوقع ہے۔

تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز اور دفاتر میں ورک فرام ہوم کی تجویز زیر غور ہے، توانائی بحران سے بچنے کے لئے اعلیٰ سطح کی کابینہ کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں، عالمی صورتحال کے پیش نظر توانائی بچت اقدامات پر بھی فیصلہ ہوگا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پٹرولیم اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں