کھاریاں میں آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 3 دوست کچل دیئے

کھاریاں: (دنیا نیوز) پنجن کسانہ جی ٹی روڈ پر المناک ٹریفک حادثہ میں 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 3 دوستوں کو کچل دیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 14 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔

جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق قریبی گاؤں جھنڈا والا سے ہے، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں