ایران امریکا کے زمینی حملے کا سامنا کرنے کیلئے تیار، جوہری مذاکرات کا امکان مسترد
تہران: (دنیا نیوز) ایران امریکا کے زمینی حملے کا سامنا کرنے کیلئے تیار اور جوہری مذاکرات کا امکان بھی مسترد ہوگیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کہتے ہیں ہم جنگ بندی کا مطالبہ نہیں زمینی کارروائی کا انتظار کر رہے ہیں، اگر ایران پر زمینی کارروائی ہوئی تو یہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ہو سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند نہیں کی، بحری جہاز خود گزرنے سے گریز کر رہے ہیں، جنگ جاری رہی تو ہر آپشن پر غور کریں گے، ایران نے امریکا کے ساتھ کوئی رابطہ رکھا نہ مذاکراتی چینلز کھولے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے سے سٹیووٹکوف یا جیرڈ کشنر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔