پنجاب کے 439 بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں اور تشکیل کے نوٹیفکیشنز جاری
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے 439 بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں اور تشکیل کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے گئے۔
پنجاب میں نئے بلدیاتی اداروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت صوبے میں 229 بلدیاتی ادارے تھے، 182 میونسپل کمیٹیاں اور 11 میونسپل کارپوریشنز تھیں، بلدیاتی اداروں کی حیثیت، ناموں اور حد بندیوں کی تفصیلات نوٹیفکیشنز میں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی تفصیلات فراہم کر دی گئیں، اعتراضات اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
نئے بلدیاتی اداروں کی باقاعدہ تشکیل، اختیارات و اثاثہ جات کی منتقلی اور انہیں فعال بنانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔