مشرق وسطیٰ میں جنگ طویل عرصے جاری رہی تو مہنگائی کا طوفان آجائے گا: یورپی یونین
نیویارک: (دنیا نیوز) یورپی یونین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جنگ طویل عرصے تک جاری رہی تو یہ عالمی اور یورپی معیشت کے لئے شدید جمودی مہنگائی کا جھٹکا ثابت ہو سکتی ہے۔
یورپی یونین کے اقتصادی امور کے نگران ولادیز ڈومبروکس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر تنازع چند ہفتوں کے اندر محدود رہتا ہے تو امکان ہے کہ اس کے عالمی اور یورپی معیشت پر بڑے اثرات نہیں ہوں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ طول پکڑ لیتی ہے، سمندری راستوں میں مسلسل خلل پیدا ہوتا ہے اور خلیجی خطے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رہتے ہیں تو توانائی کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
ولادیز ڈومبروکس نے مزید کہا کہ جنگ کے نتیجے میں عالمی اور یورپی معیشت کو جمود اور مہنگائی کے بیک وقت دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔