نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ریاض پہنچ گئے
ریاض: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار مشاورتی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جو عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم مشاورتی فورم ہے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) March 18, 2026
سعودی عرب اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، ریاض آمد پر پاکستانی سفیر احمد فاروق نے استقبال کیا، سعودی وزارت خارجہ کے حکام بھی استقبال میں موجود تھے۔