سعودی عرب اور یو اے ای میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 20 مارچ کوہوگی

ریاض/ ابوظہبی : (دنیا نیوز) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر20مارچ بروزجمعہ کوہوگی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔

سپریم کورٹ نے مملکت بھرکی آبزرویٹریوں اور رویت ہلال کمیٹیوں سے موصول ہونے والی تمام رپورٹس کا جائزہ لینےکے بعد باضابطہ اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 جمعہ 20 مارچ کو منائی جائےگی۔

چاند نظر نہ آنے کے بعد 20 مارچ بروز جمعہ کو یکم شوال 1447 ہجری ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں