عید کے لباس پر تنقید کے بعد علی ظفر نے قوم سے معافی مانگ لی
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوشش کریں گے کہ یہ سنگین غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے۔
علی ظفر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں قوم سے معافی مانگنا چاہتا ہوں کہ میں نے بغیر بنیان کے کرتا پہنا اور عید کے موقع پر روایتی اجرک اور دھوتی میں پودوں کو پانی دینے کا نہایت سنجیدہ فعل انجام دیا۔
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 24, 2026
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ حالیہ دنوں میں سب کی زندگیوں پر اثر انداز ہونے والے انتہائی اہم قومی اور عالمی مسئلے میں سے ایک رہا ہے اور میں پوری کوشش کروں گا کہ دوبارہ یہ غلطی نہ دہراؤں۔ اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔