عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمت میں گزشتہ روز تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 16 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 13 ہزار 975 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 390 روپے ہوگئے۔
پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 570 روپے بڑھ کر 7 ہزار 457 روپے ہوگئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 489 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 390 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 163 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 413 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔