4 روزہ کاروباری ہفتہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 دن تیزی 2 دن مندی رہی
کراچی: (دنیا نیوز) 4 روزہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2 دن تیزی اور 2 دن مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1032 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 51 ہزار 707 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7128 پوائنٹس کے بینڈ میں بھی رہا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 158586 جبکہ کم ترین سطح 151457 رہی۔