سی ٹی ڈی پنجاب کے 366 آپریشنز، 36 دہشت گرد گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران 366 آئی بی اوز اپریشن کئے جن میں 36 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ 36 دہشت گرد اننٹیلیجنس بیس کارروائی کے دوران گرفتار ہوئے۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، قصور، جہلم، ۔چکوال، اوکاڑہ، خانیوال، راولپنڈی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، سیالکوٹ، جھنگ، اٹک، ساہیوال میں کی گئیں جن میں فیصل آباد اور جہلم سے فتنہ الخوارج کے 2 خطرناک دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای آئی ڈی بم، 5.ڈیٹونیٹر 34.حفاظتی فیوز وائر 61 فٹ پمفلٹ اور نقدی برآمد بھی کی گئ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں