پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو 129 رنز کا ہدف
لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ آصف آفریدی کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا ہے کوشش کریں گے 170 سے 180 رنز بنائیں۔
ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ مکمل اعتماد کے ساتھ آئیں گے اور جیتنےکی کوشش کریں گے، کیوریٹر نے بہت زبردست پچ تیار کی ہے اس میچ کے لیے عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے، کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔