کراچی میں پولیس مقابلے، 2 ملزم ہلاک، 2 زخمیوں سمیت 4 گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں دو ملزم ہلاک جبکہ دو زخمیوں سمیت چار ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
بلال کالونی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا، زخمی ملزم دوران علاج زخموں تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت فرہاد احمد لودھی عرف سیٹھ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ڈسمس پولیس اہلکار ہے جس کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ڈسمس کیا گیا تھا، ملزم اس قبل بھی متعدد بار جیل جا چکا ہے۔
رضویہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس سے صدیق آباد قبرستان کے قریب دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا، ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
خواجہ اجمیر نگری پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، شہریوں سے چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔