سی سی ڈی اور منشیات فروشوں میں مبینہ مقابلہ، منشیات فروش ہلاک

چنیوٹ: (دنیا نیوز) سی سی ڈی اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں بلال نامی منشیات فروش ہلاک ہو گیا۔

سی سی ڈی کےمطابق مقبلے میں ہلاک منشایات کا ساتھی فرار ہو گیا، ہلاک منشیات فروش منشیات کے 10 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم کا تعلق فیصل آباد کے علاقہ رضا آباد سے تھا۔

سی سی ڈی نے بتایا مبینہ مقابلہ نواحی علاقہ چک نمبر 234 میں پل کھڑکو کے قریب ہوا، اعجاز اصغر ایس آئی نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس کے بعد مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے روکنے پر فائرنگ کر دی، سے ایس آئی عابد علی اور سب انسپکٹر اعجاز اصغر کو بلٹ پروف جیکٹ پر فائر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔

انہوں نے بتایا کہ جواب میں سی سی ڈی پولیس نے بھی فائرنگ کی، فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر ملزم کے دو ساتھی فرار ہو گئے جبکہ ملزم زخمی حالت میں ملا، ریسکیو 1122 کے موقع پر پہنچنے پر ملزم ہلاک ہو چکا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں