خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کے لئے نیا ٹائم ٹیبل جاری
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کے لئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پرائمری سکولوں میں حاضری صبح 7:30 بجے جبکہ چھٹی دوپہر 1:35 پر ہوگی، اسمبلی میں طلباء کی اخلاقی تربیت، مختلف موضوعات پر تقاریر اور عملی سرگرمیاں لازمی قرار دیدی گئی ہے۔
سکولوں میں طلباء کو ہفتے میں تین دن تقاریر اور تین دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دینے، سکول سربراہان کو ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر بزمِ ادب کے انعقاد کی کی ہدایت کی گئی ہے۔
بزم ادب کے بعد آخری تین پیریڈز میں سٹاف میٹنگ اور رجسٹرز مکمل کئے جائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق اساتذہ کی کمی یا طویل رخصت کی صورت میں ہیڈز اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کلاسز لیں گے، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو سکولوں میں ٹائم ٹیبل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔