سعودیہ، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ مذاکرات میں شرکت کے بعد واپس چلے گئے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اپنے اپنے وطن چلے گئے۔
تینوں وزرائے خارجہ پاکستان کی میزبانی میں گزشتہ روز اسلام آباد میں اہم بیٹھک میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچے تھے جس میں پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، فریقین نے تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے تھے، بعدازاں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہوا تھا۔