سہیل آفریدی کا حالیہ بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
خیبرپختونخوا: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سہیل آفریدی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے متعلقہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ زخمیوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، بلکہ ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔