پی ایس ایل11 ، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدِ مقابل

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 11 میں ایک روز کے واقفے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدِ مقابل آئیں گی۔

میچ شام سات بجے قذافی سٹیڈیم میں میں کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے۔

واضح رہے پی ایس ایل میں اب تک پشاور زلمی اور کراچی کنگز 27 میچز کھیل چکی ہیں جن میں 13 میچز پشاور زلمی نے جییتے جبکہ 13 میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کامیابی حاصل ہوئی تاہم ایک میچ میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے ایک میچ کھیلا اور جیتا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک میچ نہیں جیتا۔

یاد رہے پی ایس ایل ایڈیشن 11 میں کراچی کنگز 4 پوائبٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں