عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل برقرار
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1400 روپے مزید مہنگا ہو کر 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا مسلسل تین روز میں 9500 روپے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کے بھاؤ 110 روپے بڑھ کر 8 ہزار 514 روپے پر پہنچ گئے، عالمی مارکیٹ میں 14 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4825 ڈالر کا ہوگیا۔