لیاقت پور: پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک
لیاقت پور: (دنیا نیوز) تھانہ شیدانی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے شیدانی روڈ پر ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 نامعملوم الاسم ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا، فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔