امریکی سیکرٹری نیوی جان سی فیلن عہدے سے مستعفی ہوگئے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے سیکرٹری جان سی فیلن ٹرمپ انتظامیہ سے الگ ہو گئے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے، اور یہ حالیہ عرصے میں دفاعی شعبے کی اعلیٰ قیادت میں ایک اور اہم تبدیلی ہے، پینٹاگون کی جانب سے سیکرٹری نیوی جان سی فیلن کو ہٹائے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی محکمہ دفاع اور بحریہ، سیکرٹری فیلن کی خدمات پر ان کے شکر گزار ہیں اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں، انڈر سیکرٹری ہنگ کاؤ کو امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکرٹری کے طور پر ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ جان سی فیلن ایسے دوسرے عسکری عہدیدار ہیں جنہوں نے امریکی صدر کا ساتھ چھوڑا ہے، اس سے قبل چیف آف آرمی سٹاف رینڈی جارج بھی عہدے سے علیحدہ ہو گئے تھے۔

سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نیوم اور اٹارنی جنرل پام بونڈئی کو بھی ایران جنگ کے معاملے پر اختلافات کے باعث عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا، جبکہ لیبر سیکرٹری لوری شاویز سے بھی استعفی لے لیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں