لبنانی وزیرِاعظم کی صحافی امل خلیل کے قتل کی شدید مذمت، اسرائیلی حملہ جنگی جرم قرار

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کے وزیرِ اعظم نواف سلام نے صحافی امل خلیل کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے واضح جنگی جرم قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم نواف سلام نے کہا کہ امدادی ٹیموں کو متاثرہ مقام تک پہنچنے سے روکنا بھی اسی جرم کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے نشانہ بنانا اب الگ الگ واقعات کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا، بلکہ یہ ایک باقاعدہ اور ثابت شدہ طرز عمل ہے جس کی لبنان اور عالمی قوانین و اصولوں کے تحت مذمت کی جاتی ہے۔

وزیرِ اعظم نواف سلام کا کہنا تھا کہ لبنان ان جرائم کو بین الاقوامی عدالتوں میں اٹھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنان نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روم اسٹیچوٹس میں شمولیت اختیار کرے اور اسرائیلی مبینہ خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں