اسرائیلی بمباری سے لبنان میں 50 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس تباہ، 2400 شہادتیں، لاکھوں افراد بے گھر: رپورٹ

بیروت: (دنیا نیوز) حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں 50 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس تباہ یا شدید متاثر ہوئے ہیں، یہ بات حکومتی اندازوں میں سامنے آئی ہے۔

نیشنل کونسل برائے سائنسی تحقیق کے سربراہ شادی عبداللہ کے مطابق تقریباً 45 دنوں کے دوران 17 ہزار 756 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 32 ہزار 668 کو نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق 2 مارچ سے شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار 400 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

لبنانی وزیر ماحولیات تمارا زین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2023ء سے 2025ء تک جاری رہنے والی جارحیت، جو درحقیقت مسلسل جاری ہے مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر تباہی کا سبب بنی، اس عرصے کے دوران 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس متاثر یا تباہ ہوئے۔

اسرائیلی حملوں میں رہائشی علاقوں، شہری ڈھانچے اور عبادت گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ زرعی زمینوں اور جنگلات کے بڑے حصے کو بھی نقصان پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں