انتونیو گوتریس کا لبنان میں امن دستے کے اہلکار کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان میں امن دستے کے اہلکار کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان انتونیو گوتریس کے مطابق فرانسیسی امن دستے کا 31 سالہ اہلکار جنوبی لبنان میں حملے کے دوران زخمی ہوا اور بعد ازاں دم توڑ گیا، وہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیم کا رکن اور تربیت یافتہ کتے کا ہینڈلر تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ ٹیم اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت فرانسیسی دستے کے ساتھ ایک سڑک کو صاف کر رہی تھی کہ اس دوران ان پر حملہ کیا گیا۔