وہاڑی: ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کیس کے ملزم نے خود کشی کر لی
وہاڑی: (دنیا نیوز) کرمپور میں ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم نے خود کشی کر لی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزم نے خود کو گولی مار کر اپنی جان کا خاتمہ کر لیا، ملزم عابد حسین زیر تعمیر عمارت میں چھپا ہوا تھا۔
پولیس کا مزید بتانا تھا کہ پولیس کے سمجھانے کے باوجود ملزم نے خود پر فائر کیا، ملزم کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔