اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے، 6 افراد شہید
بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے متعدد ڈرون حملے کر دیئے۔
لبنانی وزارت خزانہ کے مطابق جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 6 افراد شہید ہوگئے، لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی اور ڈرون حملے جاری رہے۔
اسرائیلی ڈرونز نے ضلع بنت جبیل کے علاقے کفرہ کے مضافات کو متعدد بار نشانہ بنایا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ایک اور ڈرون حملہ جنوبی شہر صور کے علاقے البساتین پر کیا گیا، جہاں اسرائیلی ڈرونز نے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔
حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات یا ممکنہ جانی نقصان کے حوالے سے فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئیں، سرحدی علاقوں میں کشیدگی کے باعث اسرائیل اور لبنان کے درمیان صورتحال پہلے ہی انتہائی کشیدہ ہے، جبکہ فضائی حملوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔