مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، برطانیہ میں معاشی اثرات پر تشویش بڑھنے لگی

لندن :(دنیا نیوز) ایران امریکہ تنازع اور خطے میں جاری کشیدگی سے برطانیہ میں معاشی اثرات پر تشویش بڑھنے لگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کیئر اسٹامر نے کل بینک آف انگلینڈ اور گورنمنٹ ایمرجنسی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلا لیا جس میں ایران جنگ کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب کیئر اسٹامر کا ٹریڈ یونین ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ایک تلخ حقیقت ہے ، بحران کے اثرات طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس معاشی صورتحال میں محنت کش طبقے کو تنہا نہیں چھوڑے گی، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں