اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان نے مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، تجارت، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی روابط بڑھانے پر زور دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران پاکستان-کینیڈا تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔