امریکی ایلچی اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
قاہرہ: (دنیا نیوز) امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹس کے مطابق مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے جنگ بندی کو مضبوط بنانے اور تنازع کے مستقل خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مصر علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سیاسی حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔