ملک کو جنگ میں دھکیلنا غداری کے مترادف ہے: لبنانی صدر
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ ملک کو جنگ میں دھکیلنا غداری کے مترادف ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے لیے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے، تاہم کسی ذلت آمیز معاہدے کو قبول نہیں کریں گے۔
صدر جوزف عون نے کہا کہ جن عناصر نے لبنان کو جنگ میں دھکیلا، وہی آج مذاکرات کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے حکومت کو موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کرنا غداری نہیں بلکہ قومی مفاد میں ایک قدم ہے، جبکہ اصل غداری وہ ہے جب بیرونی مفادات کے حصول کے لیے ملک کو جنگ میں جھونکا جائے۔