بینک، مالیاتی ادارے اور سرکاری دفاتر 3 دن بند رہیں گے
لاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے سٹیٹ بینک، کمرشل بینکس، سٹاک ایکسچینج اور سرکاری دفاتر 3 دن بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق یکم مئی کو سٹیٹ بینک اور ملک بھر میں اس کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، پاکستان سٹاک ایکسچینج بھی بند رہے گی۔
واضح رہے کہ یکم مئی چونکہ (جمعہ )کو آ رہا ہے، اس لئے بینک ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، کیوںکہ ہفتہ اور اتوار کو بینکوں میں معمول کی چھٹی ہوتی ہے۔