حکومت پاکستان قدیم ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں
چترال: (دنیا نیوز) پاکستان کے قدیم و منفرد ثقافتی ورثے کو عالمی شناخت دلانے کیلئے حکومتی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں جس کے باعث اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔
وادیِ کیلاش کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا، وادیِ کیلاش کا ثقافتی منظرنامہ ایک غیر معمولی طور پر محفوظ اور قدیم معاشرے کی عکاسی ہے۔
وادیِ کیلاش خیبر پختونخوا میں کوہِ ہندوکش کے دور افتادہ علاقوں بمبوریت، رمبور اور بریر میں واقع ہے، وادیِ کیلاش کے جداگانہ جغرافیہ کا اس کی منفرد ثقافتی شناخت کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ہے۔
وادی کیلاش کے یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے سے پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔
یونیسکو کی جانب سے وادیِ کیلاش کو عالمی ورثہ قرار دینا پاکستان میں مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی اور تحفظ کا عالمی اعتراف ہے۔