ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی میں خصوصی نشست
راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی معلوماتی نشست کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکی شفاء تعمیرِملت یونیورسٹی آمد پراساتذہ، فیکلٹی ممبران اورطلبہ نے پرتپاک استقبال کیا، انہوں نے قومی سلامتی کے امور بشمول انسداد دہشتگردی اور انفارمیشن وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ کےسوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے۔
خصوصی نشست کےبعدشرکاء کاکہنا تھا کہ اس سیشن میں کئی ابہام دورہوئے اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال سےمتعلق جامع آگاہی حاصل ہوئی۔
شرکاء نے کہا کہ معرکہ حق کی تاریخی فتح نے پاکستان کے وقار اور عالمی تشخص کو مزید مستحکم اور بلند کیا، دفاع وطن کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کوجعلی خبروں، منفی پروپیگنڈے اور ہائبرڈ وارفیئر کے خطرات سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر یا معلومات کو آگے بڑھانے سے قبل اس کی حقیقت اور مستند ذرائع سے تصدیق ناگزیر ہے۔
وائس چانسلرشفاءتعمیرِملت یونیورسٹی ڈاکٹرمحمد اقبال خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کےاستحکام اورسلامتی کیلئے مثبت کردارادا کرنا چاہئے۔
اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظرمسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، مختلف شہروں، بالخصوص وزیرستان کے طلبہ نے خصوصی نشست کو مثبت اور مؤثر پیشرفت قرار دیتے ہوئے بھرپور انداز میں سراہا۔