کندھ کوٹ: کھدائی کے دوران خستہ حال پل گرنے سے 4 مزدور دب گئے
کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) نہر کے قریب کھدائی کے دوران خستہ حال پل گرنے سے 4 مزدور دب گئے
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پل کے ملبے کے نیچے سے 2 مزدوروں کی نعشیں نکال لی گئیں، جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے، واقعہ کو ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکیں۔
علاقہ مکین کے مطابق نئے پل کی تعمیر کیلئے پرانے ملبے کو ہٹانے کیلئے کام جاری تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدوروں کی شناخت امام بخش اور ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب ٹھٹھہ میں جھرک میٹنگ ریلوے سٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ضیاء اللہ، نور محمد، عرفان اللہ اور سائیں داد شامل ہیں، تمام جاں بحق افراد کا تعلق پٹھان اور بھٹی برادری سے بتایا جا رہا ہے، حادثے میں 5 مزدور زخمی ہوئے جنہیں کوٹری اور حیدرآباد کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں محمد حسین، نجیب اللہ، ملک زادہ، نعمت اللہ اور گل حسن شامل ہیں۔
افسوسناک واقعہ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودا گرنے سے پیش آیا، ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔