شکیرا، میڈونا اور کے پوپ سپر سٹار بی ٹی ایس فیفا میں پرفارم کرنے کیلئے تیار

نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ فیفا میں موسیقی کا بھی بڑا دھماکا ہونے جا رہا ہے، جہاں شکیرا، میڈونا اور کے پوپ سپر سٹار بی ٹی ایس جیسے بڑے نام پرفارم کریں گے۔

فیفا نے تصدیق کی ہے کہ 19 جولائی 2026ء کو نیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں پہلی بار سپر بول سٹائل ’’ہاف ٹائم شو‘‘ ہوگا، یعنی کھیل کے درمیان شو، جس میں بڑے بڑے سٹارز پرفارم کریں گے۔

خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء سے دنیا کے بڑے فٹبال کلبز کو بھی بڑا فائدہ ہوگا، کلب بینیفٹ پروگرام کے تحت عالمی تنظیم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے کلبوں کو فی کھلاڑی 11 ہزار ڈالرز یومیہ ادا کرے گی، یہ رقم کھلاڑی کے اپنی قومی ٹیم کو جوائن کرنے سے ملکی ٹیم کیلئے آخری میچ تک دی جائے گی۔

اس مد میں فیفا نے 355 ملین ڈالرز کا فنڈ مختص کیا ہے، اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اگر کسی کلب کا کھلاڑی گروپ سٹیج ہی میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے تب بھی اس کے کلب کو کم از کم 2 لاکھ 50 ہزار ڈالرز وصول ہوں گے جو کہ پاکستانی روپوں میں 7 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں