ایران کو نمایاں طور پر کمزور کر دیا گیا ہے، سربراہ سینٹ کام

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کت سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ ایران کو نمایاں طور پر کمزور کر دیا گیا ہے۔

امریکی سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل، بحریہ اور ڈرونز کی صنعتی صلاحیت کو تقریباً 90 فیصد تک نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا خطرہ کافی حد تک کم ہو چکا ہے، ایران اب خطے کے شراکت داروں یا امریکہ کو اس انداز میں دھمکیاں نہیں دے سکتا جیسے پہلے دے سکتا تھا۔

سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا تھا کہ ایران جنگ سے پہلے والی اپنی بحریہ کی صلاحیت ایک نسل تک دوبارہ حاصل نہیں کر سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں