ایران نے چینی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز سے چینی بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق متعدد چینی جہاز ایرانی انتظامی پروٹوکول کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج نے خلیجِ عمان میں مبینہ طور پر اسلحے سے بھرے ایک بحری جہاز کو ضبط کر لیا ہے۔

برطانوی ٹی وی رپورٹس کے مطابق مذکورہ بحری جہاز نے بدھ کے روز آخری مرتبہ فجیرہ سے تقریباً 70 کلومیٹر شمال مشرق میں اپنی لوکیشن شیئر کی تھی، جس کے بعد اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں