رحیم یارخان: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو ہلاک

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) تھانہ ایئرپورٹ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے چک 112 پی سیم نالہ پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک نامعلوم الاسم ڈاکو ہلاک ہوگیا، ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس دوران 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں