سعودیہ کی متحدہ عرب امارات کے جوہری پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کے جوہری پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ میں آگ لگ گئی۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزارتِ خارجہ برادر ملک متحدہ عرب امارات پر ڈرونز کے ذریعے کئے گئے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
سعودی عرب امارات کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ایسے حملے خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔