جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملے، متعدد افراد زخمی

بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملے جاری رہے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر متعدد فضائی حملے کئے۔

رپورٹ کے مطابق کفرصیر نامی قصبے پر ہونے والے فضائی حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ قصیبہ کے علاقے کو دو مرتبہ نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی طیاروں نے نبطیہ، تبنین اور ضلع بنت جبیل کے قصبے فرون پر بھی حملے کئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان حملوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا جبکہ زخمیوں کی تعداد کے بارے میں بھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں