امریکا نے دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیدیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دے دیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا اسلام آباد کیساتھ مضبوط فوجی شراکت داری سے دہشتگردوں کیخلاف ٹھوس نتائج حاصل ہوئے، پاکستان داعش خراسان کیخلاف جنگ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ ہمارے وسطی ایشیائی شراکت دار بھی افغان طالبان میں افغانستان سے پنپتی دہشتگردی کے خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، دہشتگردانہ سرگرمیوں اور علاقائی سکیورٹی خطرات کے باعث واشنگٹن کی افغانستان پر نظر ہے، افغانستان امریکی نگرانی کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق امریکی کمانڈر کا بیان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے، ایڈمرل کوپر کے جائزے نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کی ساکھ کو مضبوط کیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے قابض افغان طالبان کے زیر اثر پنپنے والی دہشتگردی کے نیٹ ورکس کو بے نقاب کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں