ایران اپنی سرزمین پر گہری جڑیں رکھتا، اسے اکھاڑا نہیں جاسکتا: مسعود پزشکیان
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنی سرزمین پر گہری جڑیں رکھتا ہے، اسے اکھاڑا نہیں جاسکتا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وسطی ایران کے تاریخی صوبے یزد میں واقع نایاب اور قدیم درخت کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ایشیا کا قدیم ترین زندہ جاندار، قدیم ابر کوہ سرو کا درخت، جس کی عمر کم از کم 4 ہزار 500 سال ہے۔
ایرانی صدر نے مزید لکھا یہ اس سرزمین میں جڑا ہوا ہے جو اس وقت بھی ایران کے نام سے جانی جاتی تھی، اس درخت کو زرتشتی سرو بھی کہا جاتا ہے یہ ایران کے صوبہ یزد کے شہر ابرکوہ میں واقع ہے، اسے ایشیا اور دنیا کے قدیم ترین زندہ جانداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس درخت کی عمر 4 ہزار سے 5 ہزار سال کے درمیان ہے۔