ایران نے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیدیا

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دے دیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اپنے جنوبی کورین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خلیجِ فارس اور آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والا عدم استحکام اور اس کے عالمی اثرات امریکا اور صیہونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ان اقدامات، قانون کی خلاف ورزیوں اور مبینہ جرائم پر امریکا اور اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں