امریکا کی کسی بھی حماقت کا سخت جواب دیا جائے گا: ترجمان ایرانی فوج

تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی مسلح افواج نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی کسی بھی حماقت کا سخت جواب دیا جائے گا۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے ایران کے خلاف جنگ میں ناکامی کے بعد اگر امریکا اپنی سبکی مٹانے کیلئے کوئی نیا اقدام اٹھاتا ہے تو اس کا نتیجہ ایران کی جانب سے مزید سخت اور تباہ کن حملوں کی صورت میں نکلے گا۔

ابوالفضل شکارچی نے کہاکہ اگر امریکی صدر کی دھمکیاں عملی شکل اختیار کرتی ہیں اور ایران کے خلاف کوئی نئی جارحیت کی جاتی ہے تو امریکا کے مفادات اور اس کی فوج کو غیر متوقع اور شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں