پشاور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار، آسمانی بجلی گرنے سے 18 افراد زخمی
پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے، لنڈی کوتل بازار ذخہ خیل میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 18 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کرک شہر اور مضافات میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش ہوئی۔
این ای او سی نے اگلے بارہ سے چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور مری میں بادل برسنے کی توقع ہے، بلوچستان کے شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔