ای سی سی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں وزارتِ فوڈ سکیورٹی نے خیبر پختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی کے اقدامات مکمل کر لئے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے، خیبر پختونخوا کو گندم سیزن کے آغاز میں مقرر شدہ سرکاری قیمت پر فراہم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی گندم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔